LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اسلام آباد میں کیوبا کے قومی ثقافتی دن کی تقریب کا انعقاد کیوبن سفیرکا ثقافت کو قومی شناخت اور یکجہتی کی بنیاد قرار دینے پر زور

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) کیوبا کے قومی ثقافتی دن کے موقع پر پاکستان میں کیوبا کے سفارت خانے کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد، تقریب میں ثقافتی شعبے سے وابستہ افراد اور کیوبا پاکستانی خاندانوں نے شرکت کی۔ تقریب کیوبا کے قومی ثقافتی ورثے، فنون لطیفہ اور موسیقی کو اجاگر کرنے کے ساتھ کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کی صد سالہ سالگرہ اور وزارت ثقافت کے قیام کی پچاسویں سالگرہ سے بھی منسوب تھی۔تقریب کا آغاز کیوبا کی مصوری کے مختلف نمونوں، کتابوں، موسیقی کے آلات اور روایتی کھانوں کی مختصر نمائش سے ہوا۔ اس موقع پر کیوبا کے فن، موسیقی اور ثقافت کے مختلف پہلوؤں پر مبنی دستاویزی مواد بھی پیش کیا گیا، جبکہ اسلام آباد میں مقیم ایک کیوبن خاتون نے شاعری سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیوبا کے سفیر دامیان کورڈیرو ٹوریس نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ثقافت محض تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ قومی شناخت کی اساس ہے۔ انہوں نے فیڈل کاسترو کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور انقلاب کے تسلسل میں کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت کسی قوم کی بقا اور اس کی شناخت کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔کیوبا کے سفیر نے امریکی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود کیوبا دنیا کو فن، ثقافت اور یکجہتی کا پیغام دے رہا ہے۔ انہوں نے اس مؤقف پر زور دیا کہ کیوبا دنیا کے لیے خطرہ نہیں بلکہ اس کے خلاف عائد پابندیاں اصل مسئلہ ہیں۔تقریب کا اختتام کیوبا کے معروف گیت ’’گوانتانامیرا‘‘ کی اجتماعی گائیکی سے ہوا، جس میں تمام شرکا نے حصہ لیا۔ پاکستان میں کیوبا کے سفارت خانے کے مطابق اس تقریب کا مقصد کیوبا کی قومی ثقافت، فنون اور روایات کو اجاگر کرنا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »