راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نیوز ٹکرز — سفری ہدایات
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) موٹروے چوک، 26 نمبر چونگی پر تعمیراتی کام جاری، بالخصوص شام کے اوقات میں ٹریفک کا شدید دباؤ، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت۔
*ترجمان موٹروے پولیس*
راولپنڈی، صدر اور منڈی موڑ سے موٹروے جانے والی ٹریفک گولڑہ موڑ سے دائیں مڑ کر اسلام آباد چوک، جی-13 گول چکر اور سری نگر ہائی وے کا راستہ اختیار کرے۔
*ترجمان موٹروے پولیس*
موٹروے سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک سری نگر ہائی وے استعمال کرے اور اسلام آباد چوک، جی-13 سے راولپنڈی، منڈی موڑ، پیرودھائی اور صدر کی جانب جا سکتی ہے۔
*ترجمان موٹروے پولیس*
پبلک سروس گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز متبادل راستوں پر عمل کریں، تعمیراتی مقام پر مسافروں کو اتارنے اور بٹھانے سے گریز کریں۔
*ترجمان موٹروے پولیس*
سفری رہنمائی اور کسی بھی ہنگامی مدد کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔
ترجمان موٹروے پولیس

