اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کیلئے ٹریفک پولیس نے آن لائن لرنر پرمنٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس کے لیے آن لائن ایپلیکیشن کی سہولت کا آغاز کر دیا،
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کیلئے ٹریفک پولیس نے آن لائن لرنر پرمنٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس کے لیے آن لائن ایپلیکیشن کی سہولت کا آغاز کر دیا، سہولیات ویب پورٹل پر سے حاصل کی جاسکتی ہیں ،تجدید شدہ اور ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس بذریعہ TCSشہریوں کے پتے پر پہنچائے جائیں گے، شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی وصولی کے لیے اب دفاتر کے غیر ضروری چکر لگانے کی ضرورت نہیں، سی ٹی او کائنات اظہر خان،
شہری آن لائن درخواست میں اپنا مکمل نام، درست رہائشی پتہ اور فعال موبائل نمبر درج کریں،غلط یا نامکمل پتہ درج کرنے سے ڈرائیونگ لائسنس کی ترسیل میں تاخیر ہو سکتی ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو جدید اور آسان آن لائن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، شہریوں کی سہولت اور وقت کی بچت اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے، سی ٹی او کائنات اظہر خان

