اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں میں دو ہفتوں میں 768 ملزمان گرفتار 21 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں میں دو ہفتوں میں 768 ملزمان گرفتار 21 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد، ڈکیتی، راہزنی، گھریلو سامان سمیت گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث 33 گینگز کے 84 ارکان گرفتار، کاروائیوں کے دوران مسروقہ گاڑیاں موٹر سائیکلیں طلائی زیورات موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔ اشتہاریوں اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کے خلاف مؤثر کارروائی میں 515 سے زائد اشتہاری ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں میں 98 ملزمان گرفتار، 08 کلاشنز، رائفلز، اور مختلف بور کے 83 پستول اور ایمونیشن برآمد کئے، منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں، 71 ملزمان گرفتار کئے ،10 کلو سے زائد چرس، 4 کلو سے زائد ہیروئن، 13 کلو آئس اور شراب کی 874 بوتلیں برآمد کیں، مزید کاروائیوں میں جرائم کی روک تھام کیلئے مختلف علاقوں میں 96 سے زائد سرچ آپریشنز کیے گئے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم۔

