LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مشترکہ کمیٹی (جے سی ڈی سی) کا 16واں اجلاس وزارتِ دفاع، راولپنڈی میں منعقد ہوا

Share

وزارتِ دفاع راولپنڈی،15 اکتوبر 2026ء (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مشترکہ کمیٹی (جے سی ڈی سی) کا 16واں اجلاس وزارتِ دفاع، راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ریٹائرڈ نے کی، جبکہ ملائیشیا کے وفد کی سربراہی وزارتِ دفاع ملائیشیا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل (پالیسی) جناب محمد یانی بن داؤد نے کی۔

اجلاس کے باقاعدہ افتتاحی اجلاس سے قبل دونوں وفود کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

اجلاس کے دوران دونوں وفود نے ملائیشیا میں 2025ء میں منعقدہ جے سی ڈی سی اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، حالیہ کامیابیوں کو سراہا اور دوطرفہ دفاعی و سلامتی کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »