LOADING

Type to search

LAHORE National

لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) لاہور میں ایک لاکھ سے زائد پتنگیں اور ہزاروں ڈوریں نذرِ آتش

Share

لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) لاہور میں ایک لاکھ سے زائد پتنگیں اور ہزاروں ڈوریں نذرِ آتش

لاہور میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر ضبط کی گئی ایک لاکھ سے زائد پتنگیں اور ہزاروں ڈوریں پرانے راوی پل کے قریب نذرِ آتش کر دی گئیں۔

سینئر سول جج محمد جمیل کی نگرانی میں پتنگ بازی کا سامان تلف کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید اور ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو بھی موجود تھے۔

پولیس کے مطابق تلف کیے گئے سامان میں ایک لاکھ سے زائد پتنگیں، 3,930 چرخی ڈور، 2,279 پنہ ڈور اور 1,737 کیمیکل ڈور شامل تھیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور غیر قانونی ترسیل کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ خطرناک ڈور کسی بھی وقت قیمتی انسانی جان کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »