اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور صحت کے تحفظ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور صحت کے تحفظ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کائنات اظہر خان اور مقامی ہسپتال کے درمیان طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔معاہدے کے تحت اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو مفت میڈیکل چیک اَپ، مختلف لیبارٹری ٹیسٹوں پر خصوصی رعایت اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے انہیں صحت کی بہتر سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔یہ اقدام پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود، صحت کے تحفظ اور معیارِ زندگی میں بہتری لانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس اپنے افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے

