اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں افسوسناک واقعہ، 50 سالہ شخص کی نالے میں چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں افسوسناک واقعہ، 50 سالہ شخص کی نالے میں چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی
بھیرہ پل کے قریب پنجاب کیش اینڈ کیری کے پاس ایک شخص نے نالے کے پل سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ متوفی کی عمر تقریباً 50 سال بتائی جا رہی ہے۔
اطلاع ملنے پر تھانہ بھارہ کہو کے ڈیوٹی افسر ایس آئی رضا موقع پر پہنچ گئے۔ لاش نالے سے نکال لی گئی ہے، جبکہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
فیلڈ افسر بھارہ کہو کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔