اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) عوامی خدمت کا عزم، ترقی کا سفر مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ایک نئے دور میں داخل!
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ)وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن محض دعووں تک محدود نہیں بلکہ عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور عملی اقدامات سے عبارت ہے۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کو اقوام متحدہ کے عالمی اعزاز سے نوازا جانا پنجاب حکومت کی رہائشی پالیسی اور کم آمدن والے خاندانوں کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے صحت، تعلیم، نوجوانوں کی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے اقدامات اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ حکومت کی اصل کامیابی عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانا ہے سیاست میں اصل حکمران وہ نہیں ہوتا جو صرف اقتدار کی کرسی پر بیٹھے بلکہ وہ ہوتا ہے جو عوام کے دلوں میں اپنے کام اور خلوص کے ذریعے جگہ بنائے پنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھانے والی مریم نواز شریف اپنے طرزِ حکومت سے یہ ثابت کر رہی ہیںکہ عوامی خدمت محض نعروں کا نام نہیں بلکہ عملی اقدامات اور شب و روز کی محنت کا دوسرا نام ہے ان کی قیادت میں صوبہ پنجاب اس وقت ترقی اور عوامی فلاح کے ایک ایسے مدار میں داخل ہو چکا ہے جہاں ہر طبقے کے لیے کوئی نہ کوئی ریلیف موجود ہے مریم نواز شریف پنجاب کی وزارت اعلی کے لئے امیدوار نامزد ہونے کے بعد پارلیمانی پارٹی کے اجلاس اور میڈیا سے بات چیت میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے صوبے کے تمام 297 حلقوں کو اضلاع کے طور پر لینے ڈیجٹائزیشن کے تحت آئی ٹی سٹیز’ صحت کا نظام’ تعلیم’ امن وامان’ خواتین کے لئے کام کرنے’ نوجوانوں کو قرضے دینے’ غیر ملکی سرمایہ کاری لانے صاف پانی ٹریفک کے نظام میں بہتری’ اپنا گھر اپنی چھت پروگرام سمیت دیگر بڑے منصوبے شروع کرنے کے اپنے عزم پر بھرپور طریقے سے عمل پیرا ہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ وہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی کھوئی سیاسی ساکھ کو بحال کرنے عوام اور نوجوانوں کے دل جیتنے اور سیاسی مخالفین سے الجھنے کے بجائے اپنی حکومت کی کارگردگی بڑھانے پر کار بند ہیں صوبے میں کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب تعلیم’ صحت’ ہاؤسنگ’ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کوئی بڑا پروگرام نہ ہو مریم نواز کی کارگردگی کی وجہ سے جہاں خود اپنی جماعت اور صوبے کے عوام میں زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے وہیں سیاسی مخالفین انہیں پر سطح پر ٹارگٹ کرتے اور ان کی ذات اور سیاسی کردار سے مرعوب نظر آتے ہیں ظاہر ہے جب کچھ اچھا ہوگا تو بہت سوں کو ناگوار بھی گزرے گا اور یہ کوئی نئی بات نہیں نہ ہی یہ کوئی انہونی ہے کیونکہ انسانی معاشرے میں ابتدا سے ہی نیکی اور بدی خیر اور شر، بہتری اور بگاڑ کیلئے کوششیں کرنے والوں کی معرکہ آرائی جاری و ساری ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سابق حکمرانوں کی غلطیوں کوتاہیوں کی اصلاح کر کے سلطانی جمہور پر جمہور کے اعتماد کی راہ ہموار’غربت’ بے روز گاری اور مہنگائی سے متعلق مسائل کو حل اور تمام حکومتی وسائل کا رخ عام آدمی کی زندگی بدلنے کی جانب موڑ نے کا لائحہ عمل طے کرکے پنجاب میں کھوئی ہوئی سیاسی طاقت کو بھی کافی حد تک دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب نظر آتی ہیں غریب خاندان کے لیے اپنا ذاتی گھر ہونا ایک خواب کی مانند ہوتا ہے مریم نواز نے اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے”اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کے تحت پنجاب بھر میں بلا سود قرضوں کی فراہمی اور غریب خاندانوں کو چھت دینے کا مشن کامیابی سے جاری ہے اس منصوبے کی کامیابی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ دنیا بھر کے صرف پانچ ممالک کو ملنے والا اقوام متحدہ کا معزز UN-Habitat Award اس سال پاکستان کے حصے میں آیا جسے وزیر اعلی مریم نواز نے مسقط میں منعقدہ تقریب میں خود وصول کیا اور اسے پنجاب کے غریب عوام کے نام وقف کیا اس عالمی اعزاز کے لیے منصوبے کا انتخاب دنیا بھر سے موصول ہونے والی نامزدگیوں کے مسابقتی جائزے کے بعد کیا گیا

یہ اعزاز اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ UN-Habitat کا Scroll of Honour انفرادی شخصیات حکومتوں، شہروں، اداروں اور منصوبوں کو مناسب محفوظ اور قابلِ استطاعت رہائش، پائیدار شہری ترقی اور انسانی آبادکاری کے شعبے میں نمایاں خدمات پر دیا جاتا ہے رواں سال دنیا بھر سے صرف پانچ منتخب پروگراموں مستحقین کو یہ اعزاز دیا گیا، جس میں پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بھی شامل ہے اپنی چھت اپنا گھر محض ایک رہائشی منصوبہ نہیں بلکہ کم آمدن والے خاندانوں کے لیے عزت تحفظ اور بہتر مستقبل کی بنیاد ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اس فلیگ شپ منصوبے کو اقوام متحدہ کے ادارے UN-Habitat کا عالمی Scroll of Honour Award 2026 ملنا پنجاب اور پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے اپنا گھر ہر انسان کا بنیادی خواب ہے اور جب ریاست اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے عملی سہارا فراہم کرے تو یہ صرف مکان نہیں بلکہ خاندانوں کے مستقبل کی تعمیر بن جاتی ہیاپنی چھت، اپنا گھر کی عالمی پذیرائی اسی عوامی خدمت کا اعتراف ہے کسی بھی فلاحی ریاست کی کامیابی کا اصل پیمانہ یہ ہوتا ہے کہ اس کی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات معاشرے کے کمزور اور متوسط طبقات تک کس حد تک پہنچتے ہیں انسان کے لیے اپنی چھت محض اینٹوں اور سیمنٹ سے بنی ہوئی عمارت نہیں بلکہ تحفظ، عزت، سکون اور مستقبل کی امید کی علامت ہوتی ہے اسی بنیادی انسانی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام اب عالمی سطح پر بھی اپنی افادیت منوا چکا ہے گھر کی تعمیر، امید کی تعمیر اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی بنیادی روح یہ ہے کہ کم آمدن رکھنے والے ایسے خاندان جو کرائے کے مکانوں یا غیر رسمی رہائش گاہوں میں زندگی گزار رہے ہیں انہیں اپنے گھر کی تعمیر کے لیے سہولت فراہم کی جائے پنجاب حکومت کے مطابق یہ منصوبہ کم آمدن والے طبقات کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے رہائشی مسائل کم کرنے اور بنیادی سہولیات تک رسائی بڑھانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے اس منصوبے کی ایک نمایاں خصوصیت بلاسود قرضوں کی فراہمی ہے جس کے ذریعے اہل خاندان اپنے پلاٹ پر گھر تعمیر کرنے کے قابل ہو رہے ہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026 تک دو لاکھ سے زائد درخواست گزاروں کو مجموعی طور پر تقریبا 259.68 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا چکے تھے یہ اعداد صرف ایک سرکاری اسکیم کی کارکردگی کا بیان نہیں بلکہ ان ہزاروں خاندانوں کی زندگیوں میں آنے والی تبدیلی کی عکاسی بھی کرتے ہیں جن کے لیے اپنا گھر ایک دیرینہ خواب تھا عالمی سطح پر کسی پاکستانی صوبے کے رہائشی منصوبے کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی جانب سے تسلیم کیا جانا اس بات کی علامت ہے کہ اگر عوامی ضروریات کو سامنے رکھ کر منصوبہ بندی کی جائے، شفاف طریقہ کار اختیار کیا جائے اور وسائل کو درست سمت میں استعمال کیا جائے تو پاکستان کے اندر بھی ایسے ماڈل تشکیل دیے جا سکتے ہیں جو دنیا کے لیے قابلِ توجہ بنیں اصل کامیابی تسلسل اور شفافیت میں ہے کسی بھی بڑے عوامی منصوبے کو عالمی اعزاز ملنا یقینا قابلِ تحسین کامیابی ہے تاہم اس کامیابی کو مزید مثر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ منصوبے کے اگلے مراحل میں شفافیت، میرٹ آسان رسائی اور حقیقی مستحقین تک سہولت کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

عوامی فلاح کے منصوبوں کی اصل کامیابی صرف اعداد و شمار یا ایوارڈز نہیں بلکہ اس وقت سامنے آتی ہے جب ایک عام آدمی اپنے گھر کی دہلیز پر کھڑا ہو کر یہ محسوس کرے کہ ریاست نے اس کے خواب کو حقیقت بنانے میں اس کا ساتھ دیا ہے اپنی چھت، اپنا گھر کا عالمی اعزاز اسی وسیع تصور کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ رہائش صرف ایک معاشی ضرورت نہیں بلکہ انسانی وقار کا بنیادی تقاضا ہے پنجاب حکومت کے اس منصوبے کو ملنے والا UN-Habitat Scroll of Honour Award بلاشبہ ایک اہم عالمی اعتراف ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کامیابی کو مزید مضبوط کرتے ہوئے منصوبے کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے مستحق خاندانوں تک رسائی بڑھائی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ اپنی چھت، اپنا گھر کا خواب زیادہ سے زیادہ پاکستانی خاندانوں کے لیے حقیقت بن سکے بلا شبہ انہی حکومتوں کو کامیاب مانا جاتا ہے جن کے پاس بتانے کے لئے بہت کچھ ہو اور دکھانے کے لئے بھی جبکہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کے پاس اس وقت یہ دونوں چیز یں موجود ہیں مریم نواز شریف کے مختلف شعبہ جات کے علاوہ صوبے کے عوام کی امنگوں توقعات اور خواہشات کو پورا کرنے کے لئے برق رفتاری کے ساتھ کئے جانے والے اقدامات ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں وزیر اعلی مریم نواز شریف کا یہ کہنا بالکل بجا ہے کہ خدمت اور اختراع میں مخالفین نوازشریف سے بازی نہیںلے جاسکتے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار مریم نواز نے صوبے کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں تک صحت کی بنیادی سہولیات پہنچانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے ان کے دور میں شروع کی گئی درج ذیل اسکیمیں عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں کلینکس آن ویلز (Clinics on Wheels) موبائل اسپتالوں کے ذریعے غریب مریضوں کو ان کی دہلیز پر مفت علاج اور ادویات کی فراہمی ایئر ایمبولینس سروس پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایمرجنسی مریضوں کو فوری طبی امداد کے لیے فضائی ایمبولینس کی سہولت فراہم کی گئی خصوصی اسپتال نواز شریف کارڈیالوجی اور کینسر اسپتال جیسے بڑے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ ڈائلائسز کارڈز کے ذریعے مریضوں کا مفت علاج یقینی بنایا جا رہا ہے سماجی تحفظ اور پسماندہ طبقات کی داد رسیمریم نواز کی پالیسیوں کا مرکز معاشرے کا وہ طبقہ ہے جو وسائل کی کمی کا شکار ہے معذور افراد کی مالی معاونت کے لیے”ہمت کارڈ” اور کاشتکاروں کو سستی کھاد، بیج اور زرعی آلات فراہم کرنے کے لیے “کسان کارڈ” کا اجرا ان کے کسان دوست اور غریب پرور ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے اس کے علاوہ دیہی خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے “شی تھریڈز” (She Threads) جیسے منصوبے شروع کیے گئے ہیںجن کے تحت خواتین کو ماہانہ وظائف دیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکیں تعلیم، آئی ٹی اور جدید ٹرانسپورٹ نوجوانوں کو جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا مریم نواز کا ایک اہم مشن ہے “ہونہار اسکالر شپ” لیپ ٹاپ اور بائیک اسکیموں کے ذریعے لاکھوں طلبہ مستفید ہو رہے ہیں انفراسٹرکچر کے میدان میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کا قیام اور شہروں میں آلودگی سے پاک الیکٹرک بسوں اور گرین ٹیکسیوں کا نیٹ ورک بچھانا ایک جدید اور ترقی یافتہ پنجاب کی بنیاد رکھ رہا ہے وزیر اعلی پنجاب ممریم نواز شریف کی دن رات کی مصروفیت اور عوامی خدمت میں سرگرمی اس بات کی غماز ہے کہ وہ صرف فائلوں تک محدود رہنے والی وزیر اعلی نہیں بلکہ وہ خود فیلڈ میں نکل کر منصوبوں کی نگرانی کرتی ہیں بین الاقوامی سطح پر ان کے منصوبوں کو ملنے والی پذیرائی اس بات کی گواہی ہے کہ پنجاب کی باگ ڈور ایک وژنری اور مخلص قیادت کے ہاتھ میں ہے مریم نواز کا یہ سفر ثابت کرتا ہے کہ جب نیت صاف ہو اور عزم سچا ہو تو عوامی خدمت کے مشن کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی حقیقتا مسلم لیگ (ن) بالخصوص شریف قیادت کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ وہ نعروں دعوؤں اور وعدوں سے زیادہ عمل پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کو بتانے دکھانے کے لئے ایسا کچھ کر جاتے ہیں جس کی بنیاد پر ان کی سیاسی مقبولیت قائم ر ہے**

