LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کی ڈائریکٹر آپریشنز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سے میٹنگ

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کی ڈائریکٹر آپریشنز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سے میٹنگ، سائبر کرائم کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ۔میٹنگ میں ملک بھر میں سائبر کرائم کے خلاف جاری آپریشنز، زیر تفتیش مقدمات کی پیشرفت، شکایات کے ازالے کے طریقہ کار اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی سید علی ناصر رضوی کی ڈائریکٹر آپریشنز عرفان اللہ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر احسان اللہ چوہان کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی،میٹنگ میں ملک بھر میں سائبر کرائم کے خلاف جاری آپریشنز، زیر تفتیش مقدمات کی پیشرفت، شکایات کے ازالے کے طریقہ کار اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،اس موقع پر ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور ڈیجیٹل تحفظ کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ سائبر فراڈ، آن لائن ہراسگی، مالیاتی دھوکہ دہی اور دیگر سائبر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق اور مؤثر کارروائی کو مزید تیز کیا جائے،انہوں نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر تفتیشی عمل کو مزید شفاف اور تیز بنایا جائے تاکہ متاثرہ شہریوں کو فوری ریلیف مل سکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »