اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کا دبنگ فیصلہ’ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اسلام آباد پولیس میں مختلف حیثیتوں سے کام کرنے والے افسران، جو یونیفارم اور پولیس کی سہولیات استعمال کر رہے تھے،
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کا دبنگ فیصلہ’ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اسلام آباد پولیس میں مختلف حیثیتوں سے کام کرنے والے افسران، جو یونیفارم اور پولیس کی سہولیات استعمال کر رہے تھے، ان سب کو فارغ کر دیا گیا’ ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری اختیارات اور یونیفارم کا استعمال کسی صورت ادارے کے نظم و ضبط کے لیے درست نہیں۔ آئی جی اسلام آباد کا یہ فیصلہ واضح پیغام ہے کہ پولیس میں اب ضابطہ، میرٹ اور احتساب سب کے لیے برابر ہوگا’ اسلام آباد پولیس کے 27 لا افسران کو نوکری سے برخاست کردیا گیا’ ان لا افسران کو مختلف اوقات میں عارضی طور پر 3 مہینے کے لیے نوکری پر رکھا گیا تھا، ان لا افسران کی مدت ملازمت میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فارغ کیے گئے لا افسران کی تعیناتیاں یکم اپریل 2023 تا 3 ستمبر 2026 کی گئی تھیں، ان لا افسران میں پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی، ڈی ایس پی اور اے ایس آئی شامل تھے

