LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس پی سٹی خرم اشرف نے مختلف گرجا گھروں پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس پی سٹی خرم اشرف نے مختلف گرجا گھروں پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے گرجا گھروں کے داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز اور اطراف میں تعینات پولیس نفری سمیت مجموعی سکیورٹی پلان کا بھی معائنہ کیا۔ایس پی سٹی زون نے گرجا گھروں کی انتظامیہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ وفاقی پولیس بلا تفریق تمام مذاہب کے پیروکاروں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت سرگرمِ عمل ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان باہمی تعاون ہی امن و امان کے قیام کی بنیاد ہے۔ اسلام آباد پولیس اپنے فرائض قومی جذبے، فرض شناسی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ انجام دے رہی ہے تاکہ وفاقی دارالحکومت میں محفوظ اور پُرامن ماحول کو برقرار رکھا جا سکے۔ایس پی سٹی زون نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »