جہلم (ڈیجیٹل پوسٹ) وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی کا جہلم میں عوامی مطالبے پر سٹون کرشرز کے مسئلے پر بڑا قدم
Share
جہلم (ڈیجیٹل پوسٹ)- 25 ستمبر 2026 وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی کا جہلم میں عوامی مطالبے پر سٹون کرشرز کے مسئلے پر بڑا قدم
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا پورے جہلم میں قائم سٹون کرشرز کے ریکارڈاور آپریشنل لائسنسوں کی پڑتال کا فیصلہ
شکایت گزارشہریوں،متعلقہ حکام اور مسلم لیگ (ن) کے مقامی قائدین پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ
وزیرمملکت بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت ڈی سی آفس جہلم میں منعقدہ اجلاس میں فیصلے
کمیٹیاں شکایت گزاروں اور متعلقہ حکام کے ہمراہ اُن مقامات کا دورہ کریں گے جہاں سٹون کرشرز نصب ہیں
کمیٹیوں کی رپورٹس اور سرکاری ریکارڈ کے موازنے کے بعد سٹون کرشرز سے متعلق شکایات پر حتمی کارروائی ہوگی، اجلاس میں فیصلہ
جہلم کے مختلف دیہات کے مکینوں نے کھلی کچہری میں وزیرمملکت بلال اظہر کیانی سے سٹون کرشرز کی وجہ سے درپیش مسائل پر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا
سٹون کرشرز سے ماحولیاتی مسائل درپیش ہیں، آبادیوں کو بھی خطرات لاحق ہیں، شہریوں کی شکایت
منگلاڈیم کے بیس کلومیٹر کے دائرے میں کوئی سٹون کرشرموجود نہیں، بلال اظہر کیانی کو بریفنگ
جہلم میں کل کتنے سٹون کرشرز ہیں، کب سے لگے ہیں، آبادی سے کتنے فاصلے پر ہیں، ایک ہفتے میں تمام تفصیلات دی جائیں، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی ہدایت
ہر گائوں کی شکایات کا ترتیب وار جائزہ لیا جائے گا، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی شکایت گزار شہریوں کو یقین دہانی
تمام ریکارڈ کا جائزہ لیں گے، مستقل حل کے لئے پالیسی کا بھی جائزہ لیں گے، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا اجلاس سے خطاب
جہلم کے مختلف دیہات سے آئے ہوئے شہریوں کا وزیرمملکت بلال اظہر کیانی کو خراج تحسین
اجلاس میں جہلم کے مختلف علاقوں اور دیہات سے آنے والے درخواست گزار ، عمائدین علاقہ ، مسلم لیگ (ن) کے مقامی قائدین ، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن ، اے ڈی سی آر سمیت دیگر حکام موجود تھے

