LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

راولپنڈی(ڈیجٹل پوسٹ) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف ٹاسک فورس کی بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔

Share

ٹاسک فورس نے میاں محمد بخش سٹی، مسریوٹ ولاز، خالد کالونی فیز-4 اور اسلام آباد مرینہ نامی 4 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سائٹ دفاتر، کنٹینرز، باؤنڈری وال، بجلی کے کھمبے اور روڈ انفراسٹرکچر مسمار کر دیا۔
راولپنڈی: ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوے ٹاسک فورس کی بھر پورکارروائیاں جاری ہیں۔ ٹاسک فورس نے موضع مسریوٹ، رانیال اور موہری کھتران راولپنڈی میں میاں محمد بخش سٹی، مسریوٹ ولاز، خالد کالونی فیز-4 اور اسلام آباد مرینہ نامی چار غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور سائٹ دفاتر کو مسمار و سربمہر، کنٹینرز، باؤنڈری وال، بجلی کے کھمبے اور روڈ انفراسٹرکچر مسمار کر دیئے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے فراڈ اور شہریوں سے لوٹ مار روکنے کے لیے تمام غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے ناجائز قبضوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اسلحہ کے زور پر زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان قانونی دستاویزات مکمل کر چکے ہیں انہیں زمین کا قبضہ دے دیا گیا ہے۔ آر ڈی اے عوام الناس کی معلومات کے لیے وقتاً فوقتاً پریس ریلیز جاری کرتا رہتا ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری نہ کریں اور آرڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر جاننے کی درخواست کی ہے اور مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ صرف منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں سے خرید و فروخت کریں۔ حکام کے مطابق اس سے قبل مذکورہ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور اسپانسرز کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے اور غیر قانونی اشتہارات، بکنگ اور ڈویلپمنٹ روکنے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ ان جائیدادوں کے مالکان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بکنگ آفس چلا رہے تھے۔ آپریشن ٹیم جس میں مہوش نسیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے، تھانہ دھمیال راولپنڈی کی پولیس ٹیم، آر ڈی اے سکیم و بلڈنگ انسپکٹرز، ضلع کونسل کے انسپکٹر، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور دیگر ٹیم ممبران نے مشترکہ طور پر گرینڈ آپریشن کیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »