میانوالی(ڈیجٹل پوسٹ) پی ٹی آئی کو ایک اور بڑادھچکا، 7اہم رہنما بھی ساتھ چھوڑ گئے
Share

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )میانوالی کے صدر سلیم گل نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ روپوش رہنے کے بعد پی ٹی آئی کے 7 مقامی رہنمائوں کی ہمراہ پریس کانفرنس میں سلیم گل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
سلیم گل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کچھ مفاد پرست لوگوں کی طرف سے مس گائیڈ کیاگیا،پی ٹی آئی کی اعلی قیادت منظر عام سے غائب ہے ، کارکن اذیتیں برداشت کررہے ہیں،موجودہ حالات میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں ، 9 مئی کے واقعات کی بھی مذمت کرتا ہوں۔سلیم گل نے کہا کہ پریس کانفرنس کرنے والے ساتوں مقامی پی ٹی آئی رہنمائوں پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں،
پریس کانفرنس کرنے والوں میں سلیم گل ضلعی صدر، محسن شہزاد تحصیل عیسی خیل صدر ،شوکت خان نائب صدر ، محمد افضل مقامی رہنما پی ٹی آئی اور جمال خان مقامی رہنماء بھی شامل ہیں