LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) لوہی بھیر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 235 گرام آئس برآمد

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ لوہی بھیر پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 235 گرام آئس برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق ایس پی سواں زون اور ایس ڈی پی او سہالہ سرکل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر محمد یوسف SI/SHO نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی، جس میں اے ایس آئی محمد سلیم اور دیگر اہلکار شامل تھے۔ کارروائی کے دوران ملزم راصف مسیح کو گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضہ سے 235 گرام آئس برآمد ہوئی۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 636/26 مورخہ 13 ستمبر 2026 بجرم CNSA 9(2)4 تھانہ لوہی بھیر میں درج کرکے ملزم کو پابندِ سلاسل کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »