لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے اشتراک سے محفل نعت وسماع کے ساتھ لیونگ لیجنڈ شاعرہ شاہدہ لطیف کی دو نعتوں کی تعارفی تقریب 15-ستمبر کو الحمراء کلچرل کمپلیکس لاہور میں شام 6 ،بجے منعقد کی جارہی ہے
Share
لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے اشتراک سے محفل نعت وسماع کے ساتھ لیونگ لیجنڈ شاعرہ شاہدہ لطیف کی تخلیق کردہ دو نعتوں کے تعارفی تقریب اور سکریننگ 15، ستمبر 2026ء بروز منگل شام 6 ، بجے الحمراء کلچرل کمپلیکس ہال ون قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد کی جارہی ہے اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے کیا ہے –
انہوں نے کہا ہے کہ نامور قوال معروف نعت خواں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے شرکاء کیلئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے –


