LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایف آئی اے امیگریشن ملتان کی بڑی کارروائیاں

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایف آئی اے امیگریشن ملتان کی بڑی کارروائیاں

غیر قانونی بارڈر پار کر کے بیرون ملک جانے والے 7 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا

گرفتار مسافروں کو غیر قانونی قیام اور بارڈر پار کرنے پر ملائیشیاء، عراق اور دیگر ممالک سے ڈیپورٹ کیا گیا

مسافر فلائٹ نمبر G9558 کے ذریعے ملتان ائرپورٹ پہنچے تھے

مسافروں میں حیدر عباس، اقتدار حسین، حسن علی، علی بخش، ثناء اللہ، محمد ادریس اور عرفان احمد شامل

مسافروں کا تعلق ملتان، کرم اور دیگر مختلف علاقوں سے ہے

امیگریشن کلیئرنس کے دوران گرفتار مسافروں کا بیرون ملک جانے کے حوالے سے کسی قسم کا سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہ تھا

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کرکے بیرون ملک گئے تھے

ایجنٹوں نے ملازمت کا جھانسہ دے کر مسافروں کو بیرون ملک بھجوانے کا انتظام کیا

ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے ٹریول ایجنٹ اور غیر قانونی ہجرت میں سہولت کاری کرنے والے نیٹ ورک کی تحقیقات کے لیے معاملہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کو بھجوا دیا

ایف آئی اے کا غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے والے افراد اور سہولت کاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی

ترجمان ایف آئی اے ملتان زون

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »