راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ ریس کورس لقمان جاوید کی سربراھی میں پولیس ٹیم کی کارروائی
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ ریس کورس لقمان جاوید کی سربراھی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، جعلی کرنسی نوٹ رکھنے والا شخص گرفتار،جعلی کرنسی برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی نوٹ رکھنے والے شخص کو گرفتار کرکے جعلی کرنسی برآمد کرلی، متن مقدمہ کے مطابق ریس کورس پولیس کو دوران گشت اطلاع موصول ہوئی کہ ایک مشکوک شخص جعلی کرنسی استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ریس کورس پولیس نے مشکوک شخص کو چیک کیا تو مزکورہ کے قبضے سے جعلی کرنسی برآمد ہوئی، ریس کورس پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا،ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہناتھاکہ جعلسازی کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

