LOADING

Type to search

ENGLISH NEWS Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی علی وسیم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی علی وسیم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، تعارفی اجلاس میں پولیسنگ، شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے خلاف مو¿ثر کارروائیوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران کے تعارفی اجلاس کی صدارت کی، جس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سلیمان ظفر، ایس ایس پی سکیورٹی اینڈ ایڈمن محمد شہریار خان، زونل ایس پیز، سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پولیس کی مجموعی کارکردگی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اجلاس میں شریک تمام افسران سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے پیشہ ورانہ امور، فیلڈ میں درپیش مسائل اور پولیسنگ کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی بالادستی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور بہترین سروس ڈیلیوری پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز موثر کارروائیاں کی جائیں اور شہریوں کو فوری انصاف اور بہتر پولیس سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، پولیس افسران اپنے فرائض مکمل ذمہ داری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔علی وسیم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وردی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوگا، جبکہ فرائض میں غفلت یا قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں میرٹ، کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو ترجیح دی جائے گی، بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غفلت یا کوتاہی پر بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے افسران پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر ٹیم ورک کے ساتھ اسلام آباد میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »