راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ احسن علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ احسن علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، گھر میں چوری کی واردات کرنے والا شخص گرفتار، مسروقہ لیپ ٹاپ، 3 موبائل فون اور رقم برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چوری کی واردات کرنے والے شخص کوگرفتارکرلیا،زیرحراست شخص سے مسروقہ لیپ ٹاپ، 3 موبائل فون اور رقم برآمد ہوئی، واہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا،ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہناتھاکہ زیرحراست فرد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

