LOADING

Type to search

Islamabad National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) پبلک ٹرانسپورٹ کی فوارہ چوک تک رسائی بند ہونے سے راجہ بازار سمیت اہم مارکیٹوں کا تاجر طبقہ متاثر ، نرنکاری بازار تاجر برادری کے سابق صدر و رہنما شیخ صداقت نے کہا ہے کہ کاروبار پہلے ہی ٹھپ پڑے ہیں راستے بند ہونے سے گاہکوں کو مصروف بازاروں تک جن میں اہم مارکیٹوں سمیت سٹی صدر روڈ ،گنج منڈی، گندم منڈی اور دالگراں بازار تک آمدو رفت اور سامان لانے لیجانے میں دشواری کا سامنا ہے

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) پبلک ٹرانسپورٹ کی فوارہ چوک تک رسائی بند ہونے سے راجہ بازار سمیت اہم مارکیٹوں کا تاجر طبقہ متاثر ، نرنکاری بازار تاجر برادری کے سابق صدر و رہنما شیخ صداقت نے کہا ہے کہ کاروبار پہلے ہی ٹھپ پڑے ہیں راستے بند ہونے سے گاہکوں کو مصروف بازاروں تک جن میں اہم مارکیٹوں سمیت سٹی صدر روڈ ،گنج منڈی، گندم منڈی اور دالگراں بازار تک آمدو رفت اور سامان لانے لیجانے میں دشواری کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی عام پبلک ٹرانسپورٹ کو چوک فوارہ تک رسائی نہ ملنے سے شہریوں سمیت خریداروں کو شہر کی مرکزی مارکیٹوں تک پہنچنے میں دشواری ہے جسکی وجہ سے تاجر طبقہ پر اثر پڑ رہا ہے تاجر رہنماوں نے متفقہ طور پر متعلقہ حکومتی اتھارٹی سے اپیل کی ہے کہ اس اہم مسئلہ پر توجہ دی جائے میڈیا سے گفتگو کے دوران انکے ہمراہ سٹی صدر روڈ تاجر رہنما طلحہ توقیر،مدینہ کلاتھ مارکیٹ کے صدر نعیم مغل، راجہ بازار معظم مغل ، موچی بازار کے تاجر رہنما سہیل احمد موجود تھے۔۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »