اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) منی لانڈرنگ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیکنڈل بےنقاب میگا سٹی گوجر خان مالکان بیرون ملک فرار کا اندیشہ
Share
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے )پاکستان کی تاریخ کا منی لانڈرنگ کا سب سے بڑا سیکنڈل بےنقاب ہو گیا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی میگا سٹی گوجر خان مالکان و کنٹری ہیڈ بحریہ ٹاؤن شاہد قریشی،راجا زاہد میر،شیخ طیب،مبشر حیات اور چوہدری قیصر پر مشتمل گینگ نے سادہ لوح شہریوں اور اوور سیز پاکستانیوں سے ہوائی فائلز اور فارم فروخت کرکہ اربوں روپے لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کر دیئے میگا سٹی اسکینڈل غیر ملکی افغان فنڈنگ نکلی میگا سٹی کے پس پردہ اصل مالک شاہد قریشی کی سربراہی میں گینگ نے بغیر بینک اور کمپنی اکاؤنٹ گزشتہ سال 8 ارب روپے جمع کرکہ غیر قانونی راستوں سے بیرون ملک منتقل کیئے
غیر قانونی میگا سٹی گینگ نے RDA اور دیگر قوانین روندتے ہوئے الیکٹرانک،پرنٹ و سوشل میڈیا اور ہورڈنگز بورڈز کے ذریعے میگا سٹی فراڈ کا جال بچھایا اور پرکشش اشتہارات کے ذریعے ہزاروں شہریوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹا الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر پیمرا کی ملی بھگت سے اب بھی غیر قانونی تشہیری مہم جاری ہے
،کنٹری ہیڈ بحریہ ٹاؤن و میگا سٹی کے اصل مالک شاہد قریشی کے قریبی ساتھی نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ملک ریاض،علی ریاض ملک کے درمیان کشیدگی اور تمام کھیل بےنقاب کر دیا،شاہد قریشی نے اپنے کارندوں کے ذریعے بحریہ ٹاؤن کے سرمایہ کاروں کی بلیک منی میگا سٹی گوجر خان میں انوسٹ کروائی جس کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن کراچی منصوبہ ناکامی سے دوچار ہوا،شاہد قریشی نے بحریہ ٹاؤن پشاور کو ناکام بنانے کیلئے پشاور منصوبے پر بھی کاری وار کیئے اور مقامی افراد سے ساز باز کرکہ پشاور میں ملک ریاض اور ان کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی،میگا سٹی گوجر خان شاہد قریشی،راجا زاہد میر،شیخ طیب،مبشر حیات اور چوہدری قیصر پر مشتمل گینگ نے اربوں روپے کالا دھن غیر قانونی راستوں کے ذریعے بیرون ملک برطانیہ اور دیگر ممالک منتقل کیا یہ رقم میگا سٹی بکنگ سے حاصل کی گئی تھی ڈیجیٹل پوسٹ کے علم میں آیا ہے کہ راولپنڈی کے ایک شہری راجا شبیر نے وزیر اعظم پاکستان،آرمی چیف،ڈی جی ایف آئی اے و اینٹی کرپشن کو درخواست میں میگا سٹی گوجر خان کو سیل کرکہ مالکان اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی تشہیر میں ملوث مارکیٹنگ کمپنی مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے درخواست گزار کے مطابق میگا سٹی مالکان کسی بھی وقت بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں وزیر اعظم پاکستان ڈی جی ایف آئی اے ملزمان کے شناختی کارڈز و پاسپورٹ بلاک کرکہ فوری گرفتاری کے احکامات صادر کریں ذرائع کے مطابق ایف آئی اے منی لانڈرنگ سیل میگا سٹی مالکان کے خلاف متحرک ہو گیا ہے 20 سال قبل کے سڑک چھاپ غیر قانونی افغان آقاؤں کی ایما پر اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر رہا ہے شاہد قریشی اور اس کے گینگ نے غیر ملکیوں سے ملکر مادر وطن کو کیسے نوچا مکمل تفصیلات روزنامہ ڈیجیٹل پوسٹ کے کل کے شمارے میں