راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) پتنگ بازوں کی شامت سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پولیس کا پتنگبازی
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) پتنگ بازوں کی شامت سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پولیس کا پتنگبازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز،پتنگ سپلائرز، پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جا رہا ہے، آن لائن مانیٹرنگ کے ساتھ سابقہ ریکارڈ یافتہ افراد کے خلاف بھیکارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے،گڈز ٹرانسپورٹ سمیت دیگر ذرائع سے پتنگ بازی کے سامان کی ترسیل پر بھی خصوصی نگرانی کی جائے گی،خونی کھیل میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا،پتنگ بازی و پتنگ فروشی کےخلاف تمام ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے،ہوائی فائرنگ کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا،
سینئر افسران کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے، سی پی او کی ہدایت
پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، سی پی او،شہریوں سے التماس ہے کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی حوصلہ شکنی کریں،پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں

