راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا انسپکٹر جواد شاہ کی سربراھی میں پولیس ٹیم کی کارروائی
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا انسپکٹر جواد شاہ کی سربراھی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، رکشہ و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ رکشہ و 4 مسروقہ موٹر سائیکل، 6 موبائل فون اور نقدی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے مسروقہ رکشہ و 4 مسروقہ موٹر سائیکل، 6 موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

