LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) مورخہ 20 اگست 2026ء صبح 6 بجے پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملی

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) مورخہ 20 اگست 2026ء صبح 6 بجے پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملی،

ابتدائی اطلاع اصغر علی فیاض نے تھانے آ کر دی کہ گھرواقع فیصل علوی روڈ میں چور گھس آئے ہیں،

واقعہ کی اطلاع پر پولیس ٹیم فوری طور پر موقعہ پر پہنچی جہاں مقتولہ حنا جاوید کی ڈیڈ باڈی واش روم میں ملی،

نعش شاور سے بندھی ہوئی تھی اور ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے،

مقتولہ حنا جاوید کے بھائی فہد جاوید کی درخواست پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،

مقدمہ میں مقتولہ کے شوہر فیصل فیاض، سسر اصغر فیاض، ذیشان (گھریلو ملازم) اور ایک نامعلوم کو نامزد کیا،

مقدمہ کی تمام زاویوں پر تفتیش کی جا رہی ہے،

ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، ایس ایس پی انوسٹیگیشن تفتیش کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں،

مقدمہ میں ملزم ذیشان اور فیصل پولیس حراست میں ہیں،

تفتیش میں ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں،

زیر حراست ملزمان سے میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جا رہے،

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »