لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) آل پاکستان اینڈ کشمیر منہاس راجپوت فیڈریشن کے اہتمام پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کا 55 واں یومِ شہادت فالکن کلب لاہور میں منایا گیا
Share
لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) آل پاکستان اینڈ کشمیر منہاس راجپوت فیڈریشن کے اہتمام پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کا 55 واں یومِ شہادت فالکن کلب لاہور میں منایا گیا’ باوقار تقریب کا انعقاد حسب روایت مرکزی چیئرمین آل پاکستان جموں و کشمیر منہاس راجپوت فیڈریشن انٹرنیشنل میاں شیراز منہاس کی خصوصی کاوش اور خلوص کا مظہر رہی ‘ مہمانان خاص میں ائیر وائس مارشل اظہر حسن ،ائیر کموڈور سمیع ،ائیر کموڈور آغا ظہیر ،برگیڈیئر ریٹائرڈ ریاض طور ،برگیڈیئر ریٹائرڈ اکرم ، ونگ کمانڈر وقار ،لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ممتاز خان نیازی ،سابق آئی جی موٹرویز،سابق ڈی جی ایف آئی اے مہر ظفر عباس لک ،سابق صوبائی وزیر ہائر اینڈ ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں ، کامران کھوکھر (آئی بی) ‘ ڈی ایس پی ریاض منہاس اور کیپٹن اقبال شامل تھے مقررین نے پاک فضائیہ کے نوجوان اور واحد نشانِ حیدر یافتہ افسر پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے بہادرانہ اقدام کو سراہا ‘ آل پاکستان جموں وکشمیر منہاس راجپوت فیڈریشن انٹرنیشنل کے مرکزی صدر صوبے دار ریٹائرڈ آزاد منہاس ‘ مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اقبال منہاس ،مجلس شوریٰ کے چیئرمین چوہدری ارشد شاہین منہاس،یوتھ ونگ کے صدر وقار عظیم منہاس ، شفقت علی منہاس ،فرخ منہاس صاحب،ہاشر منہاس ،عدنان منہاس ،تنویر منہاس ،شبیر منہاس ،عمران منہاس عرف منڈا راجپوت ،آصف منہاس ،زاہد منہاس ،اکرم منہاس ،اقبال منہاس ،علی حسن منہاس ،عمر منہاس ،ساغر عباس منہاس ،توقیر منہاس ،علی منہاس ،عتیق منہاس کے علاوہ بے شمار مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے تقریب میں شرکت کی تقریب کے اختتام میں آل پاکستان جموں و کشمیر منہاس راجپوت فیڈریشن انٹرنیشنل کے مرکزی چیئرمین میاں شیراز منہاس صاحب نے تشریف لانے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا

