LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ٹریفک پولیس کا وفاقی دارالحکومت خصوصاً رورل ایریا میں میں غیر قانونی طور داخل ہونے والے رکشہ ڈرائیورز کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 400 سے زائد رکشہ ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ٹریفک پولیس کا وفاقی دارالحکومت خصوصاً رورل ایریا میں میں غیر قانونی طور داخل ہونے والے رکشہ ڈرائیورز کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 400 سے زائد رکشہ ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری،150 سے زائد رکشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک کی روانی کویقینی بنانے،شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے اور روڈ سیفٹی کے قوانین کو مدنظررکھتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت خصوصا ًرورل ایریا میں میں غیر قانونی طورداخل ہونے والے رکشہ ڈرائیورز کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیلئے متعدد ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو کہ رورل ایریا سمیت دیگر مقامات پر رکشہ جات کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہیں،اس ضمن میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 400 سے زائد رکشہ ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جبکہ 150 سے زائد رکشوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا ہے،اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے زونل ڈی ایس پیز کو رکشوں کے خلاف کارروائی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت بھی دی ہیں،ا سپیشل اسکواڈز اسلام آباد کی دیگر تمام بڑی شاہراہوں جن میں ایکسپریس وے، کرنل شیرخان پی روڈ، مری روڈ، سیونتھ ایونیواورنائنتھ ایونیو پر خصوصی ناکہ جات لگا کر رکشوں کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں، اس حوالے سے ایجوکیشن ونگ بھی روزانہ کی بنیاد پر روڈ سیفٹی کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کر رہا ہے اسلام کیپیٹل پولیس ریڈیو ایف ایم 92.4 پر بھی روڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی تشریات کا اہتمام کیا گیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »