LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او وارث خان راجہ تصدق کی سربراہی میں جانے والی ریڈنگ پولیس ٹیم پر علاقہ میں 2 ڈاکؤوں کی فائرنگ

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او وارث خان راجہ تصدق کی سربراہی میں جانے والی ریڈنگ پولیس ٹیم پر علاقہ میں 2 ڈاکؤوں کی فائرنگ، فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان کے علاقہ میں 2 ڈاکؤوں کی پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہو گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت ریاست عرف کاکا کے نام سے ہوئی ہے،جو قتل، ڈکیتی،سرقہ وہیکلز،سمیت متعدد مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب ہے، ڈاکوؤں نے چند روز قبل وارث خان کے علاقے میں دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے شہری کو زخمی بھی کیا تھا، پولیس نے گرفتار ڈاکو کے انکشاف پر ساتھیوں کی گرفتاری و مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے سرچنگ جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »