LOADING

Type to search

National

اٹک (ڈیجیٹل پوسٹ) اندھیر نگری چوپٹ راج ضلع کونسل اٹک کے اہلکاروں پر بھتہ وصولی اور شہریوں کو ذہنی اذیت دینے کے الزامات

Share

اٹک (ڈیجیٹل پوسٹ) تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل اٹک کے اہلکاروں کے خلاف شہریوں نے مبینہ طور پر ماہانہ بھتہ وصول کرنے، رقم ادا نہ کرنے پر مختلف بہانوں سے تنگ کرنے اور ذہنی اذیت دینے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
شہریوں کے مطابق ضلع کونسل اٹک کے اہلکار دبیر شاہ، شکیل اور اعتبار خان مبینہ طور پر ماہانہ رقم طلب کرتے ہیں۔ رقم دینے سے انکار کی صورت میں شہریوں کو مختلف نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں اور مبینہ طور پر بھاری جرمانوں، قانونی کارروائی اور دیگر اقدامات کا خوف دلا کر ذہنی اذیت میں مبتلا کیا جاتا ہے۔
متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ معمولی نوعیت کے معاملات کو مختلف بہانوں سے جواز بنا کر انہیں بار بار نوٹسز بھجوائے جاتے ہیں، جس سے عام شہری شدید پریشانی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ مبینہ طور پر ماہانہ بھتہ ادا نہ کرنے والوں کو مسلسل تنگ کیا جاتا ہے تاکہ وہ دباؤ میں آکر رقم دینے پر مجبور ہو جائیں۔
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور اگر ڈسٹرکٹ کونسل کے ملازمین اعتبار خان شکیل اور دبیر شاہ پر لگائے گئے الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عام شہری کی زندگی میں آسانی ہو

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »