کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) پروفیسر جمال رضا کو ستارۂ امتیاز سے نوازے جانے پر دلی مبارکباد
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی پیشنٹ ایڈ ویلفیئر سوسائٹی سندھ کے بانی ڈاکٹر محبوب نوناری اور کوآرڈینیٹر محمد ساجد کی جانب سے پروفیسر جمال رضا صاحب کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارۂ امتیاز کے اعزاز سے نوازے جانے پر دلی مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہےڈاکٹر محبوب نوناری نے کہا کہ پروفیسر جمال رضا کی طب کے شعبے میں بے لوث خدمات، دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ اور شعبۂ صحت کی ترقی کے لیے انتھک محنت قابلِ تحسین اور ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ مریضوں کی دیکھ بھال، طبی خدمات کی بہتری اور صحت کے شعبے میں ان کی گراں قدر خدمات نے انہیں ایک ممتاز مقام عطا کیا ہےانہوں نے کہا کہ ستارۂ امتیاز کا اعزاز پروفیسر جمال رضا کی کئی دہائیوں پر محیط خدمات، محنت اور عزم کا اعتراف ہے، جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ سندھ اور پاکستان کے پورے طبی شعبے کے لیے باعثِ فخر ہے پیشنٹ ایڈ ویلفیئر سوسائٹی سندھ کی جانب سے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ پروفیسر جمال رضا کو صحت، سلامتی، درازیٔ عمر اور دکھی انسانیت کی مزید خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

