راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ مورگاہ انسپکٹر گلناز کی ھمراہ پولیس ٹیم بڑی کارروائی
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ مورگاہ انسپکٹر گلناز کی ھمراہ پولیس ٹیم بڑی کارروائی، بیرون ملک سے آئے شہریوں کو لوٹنے والا 3 رکنی بین الاضلاعی گینگ گرفتار، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے گینگ کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹاسک دیا تھا، 1 کروڑ 3 لاکھ روپے مالیت کے
22 موبائل فون، 15 لیپ ٹاپ، 100 ائیرپوڈز اور 100 گھڑیاں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سی پی راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے بیرون ملک سے واپس آئے والے شہریوں کو لوٹنے والے متحرک گینگ کی جلد گرفتاری کا راولپنڈی پولیس کو ٹاسک دیا جس میں مورگاہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آئے شہریوں کو لوٹنے والے 3 رکنی بین الاضلاعی گینگ کوگرفتار کرلیا، زیرحراست بین الاضلاعی گینگ سے 1 کروڑ 3 لاکھ روپے مالیت کے 22 موبائل فون، 15 لیپ ٹاپ، 100 ائیرپوڈز اور 100 گھڑیاں برآمد ہوئیں، گینگ کا ٹارگٹ بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے شہری ہوتے تھے، گینگ سے تفتیش میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، مورگاہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہناتھاکہ گینگ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

