LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی سید علی ناصر رضوی کا تفتیشی و قانونی امور اور زیرِ التوا مقدمات کا جائزہ۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی سید علی ناصر رضوی کا تفتیشی و قانونی امور اور زیرِ التوا مقدمات کا جائزہ۔آئی جی اسلام آباد نے اے آئی جی انوسٹی گیشنز اور اے آئی جی لیگل کو تمام مقدمات کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور پولیسنگ کو مزید موثر بنانے کے لئے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اے آئی جی انوسٹی گیشنز سید عنایت علی شاہ اور اے آئی جی لیگل طاہر کاظم کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد ہوئی ۔جس میں تفتیشی اور قانونی امور سمیت زیرِ التوا مقدمات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران متعلقہ افسران نے زیرِ تفتیش اور زیرِ التوا مقدمات، قانونی معاملات اور تفتیشی عمل سے متعلق آئی جی اسلام آباد کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر مقدمات کی تفتیش میں پیش رفت، قانونی تقاضوں کی تکمیل اور پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ہدایت کی کہ زیرِ التوا مقدمات کو میرٹ، شواہد اور قانون کے مطابق جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور تفتیشی عمل میں معیار، شفافیت اور پیشہ ورانہ تقاضوں کو ہر صورت ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تفتیشی اور قانونی شعبوں کے درمیان موثر رابطہ برقرار رکھتے ہوئے مقدمات میں درپیش قانونی و تفتیشی رکاوٹوں کو بروقت دور کیا جائے، تاکہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور پولیس سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ موثر تفتیش اور مضبوط قانونی کارروائی جرائم کے خاتمے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے، اس لئے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتے ہوئے مقدمات کے بروقت حل کو یقینی بنائیں۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ایس ایس پی عبدالحق عمرانی کے ساتھ بھی ملاقات کی ۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا اور نئی ذمہ داریوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »