LOADING

Type to search

National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) این آئی سی ایچ میں ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک 2026 منایا گیا

Share

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) این آئی سی ایچ میں ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک 2026 منایا گیا
پاکستان پیڈیاٹرک اور نرسنگ کالج کے اشتراک سے تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر نگہت شاہ و دیگر کی شرکت صحت مند مائیں ۔ بچے ایک صحت مند مستقبل کی بنیاد ہے۔ اجتماعی جدوجہد ضروری ہے۔ڈاکٹر ایس اکرم

کراچی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ )، کراچی نے پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن اور کالج آف نرسنگ کے اشتراک سے ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک 2026 منایا گیا، جس کا موضوع تھا: بریسٹ فیڈنگ کو ترجیح دیں: پائیدار سپورٹ سسٹمز قائم کریں تقریب میں ممتاز سینئر طبی ماہرین، اساتذہ اور میڈیکل رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں پروفیسر ڈاکٹر ایس اکرم، پروفیسر ڈاکٹر اقبال میمن، پروفیسر ڈاکٹر مشعل خان، پروفیسر ڈاکٹر نگہت شاہ، پروفیسر ڈاکٹر محسنہ، پروفیسر ڈاکٹر عارف پرکاش، پروفیسر ڈاکٹر اشفاق سندھ، ڈاکٹر حنیف (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نیونیٹالوجی)، ڈاکٹر سدف (نیفرولوجسٹ، NICH)، اور ڈاکٹر محبوب علی نوناری (رجسٹرار، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور چیئرمین، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ) شامل تھے۔تقریب میں بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جو صحت مند ماؤں، صحت مند بچوں اور ایک صحت مند مستقبل کی بنیاد ہے۔ مقررین نے زور دیا کہ ماؤں کو مسلسل تعاون، مناسب دیکھ بھال، حوصلہ افزائی اور ایک معاون ماحول کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ کامیابی سے بریسٹ فیڈنگ کا آغاز اور تسلسل برقرار رکھ سکیں۔شرکاء نے ادارہ جاتی اور کمیونٹی سطح پر بریسٹ فیڈنگ سپورٹ سسٹمز کو مضبوط بنانے اور ماؤں کو درکار رہنمائی اور8 مدد فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔“بریسٹ فیڈنگ کی حمایت کریں۔ ماؤں کی حمایت کریں۔ ایک صحت مند نسل کی حمایت کریں۔تمام معزز مقررین، سینئر فیکلٹی ممبران، مہمانانِ گرامی، منتظمین، طبی عملے، نرسنگ اسٹاف اور شرکاء کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا گیا جن کی قیمتی شراکت نے اس تقریب کو بامقصد اور کامیاب بنایا۔منتظمین نے اجتماعی کوششوں کی اپیل کی تاکہ بریسٹ فیڈنگ سپورٹ سسٹمز کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور ایک صحت مند نسل اور پائیدار مستقبل کی تشکیل

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »