کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) این آئی سی وی ڈی اسٹاف کا ہیڈ آف ایچ آر کو ہٹانے کا مطالبہ، سینیارٹی لسٹ میں اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر شدید تحفظات
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) این آئی سی وی ڈی اسٹاف کا ہیڈ آف ایچ آر کو ہٹانے کا مطالبہ، سینیارٹی لسٹ میں اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر شدید تحفظات. نیب زدہ شخص کو ہزاروں این آئی سی وی ڈی ملازمین کا سربراہ یا سینیارٹی لسٹ کا نگران بنانا، ملازمین کے ساتھ سراسر ظلم ہے کراچی این آئی سی وی ڈی اسٹاف نے سینیارٹی لسٹ کی تیاری، تصدیق اور اس کے عمل میں ہیڈ آف ایچ آرکی جانب سے اختیارات اور طاقت کے مبینہ غلط استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اسٹاف نے مطالبہ کیا ہے کہ شفافیت اور غیرجانبداری کو یقینی بنانے کے لیے ہیڈ آف HR کو سینیارٹی لسٹ کے پورے عمل سے فوری طور پر الگ کیا جائے۔ملازمین نے نشاندہی کی ہے کہ سینیارٹی لسٹ میں کئی اہم تفصیلات موجود نہیں ہیں، جبکہ سروس اسٹرکچر بھی واضح طور پر موجود نہیں۔ مناسب سروس اسٹرکچر کے بغیر یہ واضح نہیں کہ ایک گریڈ سے دوسرے گریڈ میں ترقی کس طریقہ کار، قواعد اور معیار کے تحت دی جائے گی اسٹاف کا مزید کہنا ہے کہ سینیارٹی لسٹ ہر سال جاری ہونی چاہیے اور ہر کیڈر کے لیے الگ، مکمل اور مناسب طریقے سے تصدیق شدہ سینیارٹی لسٹ مرتب کی جانی چاہیے تاکہ شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔موجودہ سینیارٹی لسٹ کے حوالے سے یہ بھی ایک اہم سوال اٹھایا گیا ہے کہ اس میں ایسے افراد بھی مبینہ طور پر شامل ہیں جو پہلے ہی این آئی سی وی ڈی کی ملازمت چھوڑ چکے ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر سینیارٹی لسٹ کی مکمل جانچ پڑتال اور تصدیق انتہائی ضروری ہے۔اسٹاف کا مطالبہ ہے کہ پوری سینیارٹی لسٹ کا مکمل، آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور قواعد کے مطابق جائزہ اور تصدیق کی جائے۔ سینیارٹی لسٹ کی تیاری، تصدیق، اعتراضات کے ازالے اور حتمی منظوری کا پورا عمل شفاف طریقے سے اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے عین مطابق مکمل کیا جائے۔اسٹاف کا واضح مطالبہ ہے کہ ایسے کسی افسر کو، جس پر اختیارات کے غلط استعمال کے حوالے سے سنجیدہ تحفظات موجود ہوں، سینیارٹی لسٹ کے عمل کو کنٹرول یا متاثر کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ پورا عمل میرٹ، سینیارٹی، سروس ریکارڈ، متعلقہ قواعد و ضوابط اور تمام ملازمین کو مساوی مواقع فراہم کرنے کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔

