LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ لوہی بھیر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، ملزم گرفتار 804 بوتل شراب برآمد، مقدمہ درج، مزید تفتیش کا آغاز

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ لوہی بھیر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، ملزم گرفتار
804 بوتل شراب برآمد، مقدمہ درج، مزید تفتیش کا آغاز

تفصیلات کے مطابق ایس پی سواں خرم اشرف ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر یوسف جٹ کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان سکندر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 804 بوتل شراب برآمد ہوئی، جس کے بعد اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او یوسف جٹ نے کہا کہ نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کر رہی ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ وفاقی دارالحکومت کو مزید محفوظ اور پُرامن بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت متحرک ہے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »