LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی جی ٹی او کے چیمبرز کے الیکشن کے ایس او پیز کا خیر مقدم کرتے ہیں

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی جی ٹی او کے چیمبرز کے الیکشن کے ایس او پیز کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ اپوزیشن چیمبر
منسٹری آف کامرس کو ووٹ ڈالنے کا حق صرف ممبر کا ہونا چا یئے نا کے نومینیٹڈ ممبر ۔ صدر فاونڈر ڈیموکریٹس ۔سید ندیم منصور
سید ندیم منصور کارپوریٹ ممبر اسلام آباد چیمبر ، صدر فاونڈر ڈیموکریٹ گروپ اور اپوزیشن لیڈر کا کردار رکھنے والے ممبر نے کہا ہے کہ ہم ڈی جی ٹی او کا شکریہ ادا کرتے ھیں کہ انہوں نے ھماری ایپلیکیشن کے پوئنٹس میں سے کافی پوئنٹس کو عملی جامعہ پہنائی ھے جس سے چیمبر کے ممبرز اور پروسس میں شفافیت ائے گی ۔ الیکشن پروسس جو چالیس سال سے بدلنے کا نام نہی لیتا تھا اور سب لکیر کے فقیر تھے اور جس کو ھماری کوششوں سے ادارے بھی سوچنے پر مجبور ھوئے اور اب آہستہ آہستہ بہتر ھو جائے گا ۔ فاونڈر ڈیموکریٹس کے چیرمین ائیر کماڈور (ر)ندیم شیروانی نے بتلایا کہ اس دفعہ کافی پرانے ممبرز جو اتے ہیں اور پھر دوبارہ دو الیکشن کے بعد ووٹر لسٹ میں آ جاتے ھیں ان کے ممبرشپ ڈاکومنٹس چیک ھونے چاھیئے کہ یہ پروکسی ووٹرز تو نہی یہ کیوں کبھی ووٹر ھوتے ھیں اور کبھی نہی ؟ اس ووٹر لسٹ میں تقریبا 200 سے زیادہ ایسے مشکوک ووٹ ھیں ۔ یہ آڈٹ سے ہی پتہ چلے گا جس کی ھماری سنواء نہیں ہو رہی ہے ؟ مزید ہمارے فاونڈر ڈیموکریٹس گروپ نے چیمبر کو اپلیکشن بھی دی ہوئی ہے ۔ سید ندیم منصور نے بتلایا کہ الیکشن آف پاکستان کے تحت وہی ممبر ووٹ دے سکتا ہے جو ممبر ھے ۔ یہ چیمبر والے کسی نومینیٹ کو ووٹ کا حق دے دیتے ھیں اور وہ چاھے انہی کا ملازم ھو یا ھوٹل کا بیرک یا سیکیورٹی گارڈ ؟ ہمیں پتہ نہی چلتا ۔ اس کے لیئے اسی دفعہ سے پابندی ہونی چایئے ۔ مزید الیکشن کمیشن بھی ان کا اپنا جو ویسے ہی ھمارے خلاف ھوتا ھے اور پچھلی دفعہ مجھے الیکشن سے نکال دیا تھا لیکن ڈی جی ٹی او نے ان کی یہ رٹ ریجیکٹ کر دی تھی ۔ آخر میں ایس آر او کے تحت یہ الیکشن چیمبر میں نہی ھونا چایئے کیونکہ یہاں ان کی اجاراداری چلتی ہے یہ پروٹوکول دے کر ممبرز کو لاتے ھیں اور جب ھم اس ممبر سے پوچھتے ھیں کہ آپ کا ممبرشپ نمبر کیا ھے تو یہ لڑائی جھگڑا کرتے ہیں ۔ ھمیں کمیونٹی ہال یا کنوینشن سینٹر میں الیکشن کی اجازت دیں جہاں یہ گرمی میں باہر بیٹھیں کیونکہ چیمبر میں ھم سب باہر ٹینٹ لگاتے ھیں اور یہ اے سی کمروں میں صدر کے کمروں کو اپنا ٹھیکا نہ بنا لیتے ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »