کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) سپر مارکیٹ پولیس کی بڑی کارروائی، تین مبینہ منشیات فروش گرفتار، 168 گرام آئس برآمد
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی کے ضلع سینٹرل میں تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے مبینہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 168 گرام آئس اور نقد رقم برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق یہ کارروائی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سپر مارکیٹ شہباز خان کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمان میں عالمگیر ولد اکبر، نوید ولد اقبال اور علی عرف بنگالی ولد عبدالقیوم شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بالترتیب 54 گرام، 56 گرام اور 58 گرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ مبینہ فروخت سے حاصل ہونے والی رقم بھی قبضے میں لے لی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سپر مارکیٹ میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے بعض کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، جن میں ڈکیتی، اسلحہ، منشیات اور دیگر مقدمات شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش منشیات فروشی کے ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ایس ایچ او شہباز خان نے کہا کہ ضلع سینٹرل میں منشیات فروشی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

