LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی اٹک یاسر مطلوب کیانی اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا۔

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی اٹک یاسر مطلوب کیانی اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں اور نمایاں پیشہ ورانہ کارکردگی پر ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی اٹک یاسر مطلوب کیانی اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ فرض شناس، دیانتدار اور پیشہ ور افسران و جوان محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہوں نے سی سی ڈی اٹک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ سی سی ڈی اٹک کی ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے، محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »