LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) لاڑکانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون خیر محمد شیخ کی قیادت میں چیمبر کے وفد نے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہونے والی فرسٹ پاکستان اکنامک سمٹ میں شرکت کی۔

Share

وفد میں چیمبر کے چیف پیٹرن ممتاز علی شیخ، سابق صدر محمد اسلم شیخ، سینئر نائب صدر ہریش لال اور نائب صدر جمال مصطفیٰ شیخ بھی شامل تھے۔
سمٹ کے موقع پر وفد نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی معاشی صورتحال، کاروباری و صنعتی شعبے کی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور تاجر برادری کو درپیش مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیر محمد شیخ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی پائیدار معاشی ترقی کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مؤثر تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقتصادی فورمز ملکی معیشت کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وفد نے فرسٹ پاکستان اکنامک سمٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنانے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »