LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ (سی این ایس سی) جنرل سید عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت نے نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ (سی این ایس سی) جنرل سید عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت نے نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ بعد ازاں انہوں نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف نے جنرل سید عامر رضا کو نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے مختلف امور اور قومی دفاع سے متعلق معاملات پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »