اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ سے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے رہنما امجد حسین علوی کی قیادت میں انجمن تاجران علی پور کے وفد نے ملاقات کی۔
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ سے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے رہنما امجد حسین علوی کی قیادت میں انجمن تاجران علی پور کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں انجمن تاجران علی پور کے صدر علی بھائی، راجہ محمد عدیل، نصیر خان، محمد آصف نور، عرفان خان، نعمان خان اور روبینہ انور عباسی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران تاجروں کو درپیش مسائل، مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، عوامی خدمت، فلاحی منصوبوں اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی قوت عوام اور تاجر برادری کے مسائل کے حل، معاشی استحکام اور عوامی فلاح کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی خدمت، شفافیت اور عملی اقدامات ہی تنظیم کی اولین ترجیح ہیں۔
وفد نے چیئرمین خاقان وحید خواجہ کی عوامی خدمات اور فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی دریں اثناء خاقان وحید خواجہ سے غوری ٹاؤن کے ایک وفد نے ملاقات کی ۔وفد میں پیر محمد نصیر (غوری ٹاؤن)، پیر محمد یاسر (ویسٹریج راولپنڈی)،میجر ندیم ۔ ایڈووکیٹ میاں خرم جوئیہ، جرنلسٹ و کالم نگار عامر نواز خان نیازی شامل تھے ۔
ملاقات کے دوران وفد نے غوری ٹاؤن اور گرد و نواح کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل، ترقیاتی منصوبوں، شہری سہولیات اور دیگر عوامی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ اداروں کے تعاون سے حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور اس حوالے سے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
اس موقع پر چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ “اگر آپ اپنے بچوں اور آنے والی نسلوں کا مستقبل مضبوط اور روشن بنانا چاہتے ہیں تو پاکستان عوامی قوت کا ساتھ دیں۔ آئیں، مل کر ایک مضبوط، خوشحال اور بااختیار پاکستان کی تعمیر کریں تاکہ ہماری آئندہ نسلوں کو بہتر مستقبل میسر آ سکے۔”
وفد نے عوامی مسائل کے حل کے لیے چیئرمین کی یقین دہانی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی خدمت اور علاقے کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کریں گے۔

