اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) یورپی ورک ویزوں کے نام پر 16 ہزار یورو ہتھیانے والا انسانی سمگلر گرفتار
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) یورپی ورک ویزوں کے نام پر 16 ہزار یورو ہتھیانے والا انسانی سمگلر گرفتار
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی
اسلام آباد: فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انکوائری نمبر 395/2024 کی تکمیل کے بعد انسانی سمگلر اور ایجنٹ سید بابر علی واجد ولد سید واجد کو گرفتار کر لیا۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کی ملی بھگت سے شکایت کنندہ کو 4 یورپی ورک پرمٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر کسی قانونی اختیار کے بغیر 16 ہزار یورو ہتھیائے اور بعد ازاں شکایت کنندہ کو دھوکہ دے کر روپوش ہو گیا۔
ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 84/2025 دفعات 420، 468، 471، 406، 109 تعزیرات پاکستان اور دفعات 18، 22 ایمیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت مقدمہ درج ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے۔

