اسلام آ باد (ڈیجیٹل پوسٹ) 12 جدید پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی رپورٹ جاری
Share
اسلام آ باد (ڈیجیٹل پوسٹ) 12 جدید پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی رپورٹ جاری ، رواں سال ہزاروں شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں جن میں کریکٹر سرٹیفکیٹس، پولیس ویری فکیشن، کرایہ داروں اور غیر ملکیوں کی رجسٹریشن سمیت مختلف خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی گئیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات کے مطابق وفاقی پولیس نے رواں سال 12جدید پولیس خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے، وفاقی دارالحکومت میں قائم 12 اسٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مراکز شہریوں کو ایک ہی چھت تلے جدید، شفاف اور معیاری پولیس خدمات فراہم کر رہے ہیں،ان پولیس خدمت مراکز میں ایف-6، جی-9، ڈپلومیٹک انکلیو، ایچ-11، بنی گالہ، چیمبر آف کامرس، سواں گارڈن، کھنہ، جی-14، گلبرگ گرین، ڈی سی آفس اور موبائل پولیس خدمت وینز شامل ہیں، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں شہری مختلف پولیس سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں،رواں سال پولیس خدمت مراکز سے 21,160 کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 977 گاڑیوں کی ویری فکیشن کی گئی، 13,321 کرایہ داروں کا اندراج کیا گیا، جبکہ 29,355 شہریوں کی جنرل پولیس ویری فکیشن مکمل کی گئی،اسی عرصے کے دوران 6,163 گمشدگی رپورٹس درج کی گئیں، 727 گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کی گئی، 5,597 غیر ملکیوں کا اندراج کیا گیا، جبکہ 4,911 غیر ملکیوں کو ایگزٹ سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہریوں کو مزید بہتر، تیز رفتار اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے ایف-6 پولیس خدمت مرکز کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا اولین مقصد شہریوں کو بہترین پولیس خدمات کی فراہمی، ان کی شکایات کا بروقت ازالہ اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس عوام الناس کی خدمت، جدید اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کو باوقار، شفاف اور سہل خدمات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے

