LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آ باد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 18 جرائم پیشہ افراد گرفتار

Share

اسلام آ باد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 18 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرکے منشیات اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا، تھانہ پھلگراں ، تھانہ بارہ کہو ،تھانہ لوہی بھیر، تھانہ ہمک ، تھانہ کورال ، تھانہ کھنہ ، تھانہ شالیمار، تھانہ گولڑہ ، تھانہ رمنا ، تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ کوہسار، تھانہ آبپارہ اور تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 17 ملزمان کو گرفتار کرکے 1,894 گرام آئس ، 3,615 گرام ہیروئن اور مختلف بور کے 10 پستول اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔ جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے کاروائی کے دوران ایک مجرم کی گرفتار کیا، اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری۔۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »