اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) چیمبر کے خلاف ڈی جی ٹی او کو درخواست دائر ۔ سید ندیم منصور
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) چیمبر کے خلاف ڈی جی ٹی او کو درخواست دائر ۔ سید ندیم منصور
راولپنڈی اسلام آباد چیمبر کے ممبرز کے آڈٹ کے لیئے درخواست دائر کی ہوئی ہے جس کی شنوائی نہیں ہو رہی ہے ۔ سید ندیم منصور کارپوریٹ ممبر اور صدر فانڈر ڈیموکریٹ گروپ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں تقریباً سو سے زائد نئے ممبرز آئے ہیں اور سو سے زائدنکل چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ آیا ان کے ایک سال پورے ہیں یا دو سال ہمیں کیسے پتہ چلے کہ یہ ممبر صیح ہیںیا نہیں یا پھر صرف ووٹ دینے کے لیئے ووٹرز لسٹ میں آ گیا ہے ۔ اگر اور کچھ نہیں تو نادرا سے کہہ کر انگوٹھے کی شناخت اگر ہو جائے تو میرا نہیں خیال کہ یہ الیکشن جیت سکتے ہیں اور مزید یہ کہ الیکشن میں ووٹر اپنا ووٹ خود ڈالے اور یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بھی یہی کرتا ہے ہے لیکن چیمبر یہ نہیں کرتا اور اسی میں وہ اپنے لوگوں کو مینج کر لیتے ہیں یہ کہ کر کے یہ نومینیٹ ہیں ۔ نومینیٹ کا الیکشن میں آ کر ووٹ ڈالنے کی بات سمجھ سے بالا تر ہے ۔ اس کا خاتمہ ہونا چایئے اور چیمبر میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہونے چایئے یہ تب ہی ہو گا جب ڈی جی ٹی او الیکشن کے پروسس کو شفاف بنانے کی سوچ سے اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے ۔ چیمبر کی فیس بھی جو بڑھائی گئی ہے ہم اس کو بھی فالو کر رہے ہیںجس میں ڈی جی ٹی او نے اپنے ہی فیصلے کو بغیر کملیننٹ کے ہیئرنگ کہ اور فیصلہ ایکس فیکٹو کے تحت کر دیا تھا ۔

