LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) جی ٹین پاسپورٹ آفس میں ٹاؤٹ اور ایجنٹ مافیا کا منظم نیٹ ورک بے نقاب – 3 ملزمان گرفتار، پاسپورٹ آفس اہلکار رضا کی ملی بھگت ثابت

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) جی ٹین پاسپورٹ آفس میں ٹاؤٹ اور ایجنٹ مافیا کا منظم نیٹ ورک بے نقاب – 3 ملزمان گرفتار، پاسپورٹ آفس اہلکار رضا کی ملی بھگت ثابت

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جی ٹین پاسپورٹ آفس کے باہر ٹاؤٹس اور ایجنٹ مافیا کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ایمرجنسی اور ترجیحی بنیادوں پر پاسپورٹ کی سہولت کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

مصدقہ اطلاعات کی روشنی میں مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران بنیادی ملزم محمد مزمل کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہوا کہ ملزم خاص طور پر خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو اسلام آباد کے جعلی رہائشی پتے پر ترجیحی بنیادوں پر پاسپورٹ بنوانے کے عوض فی کیس 20 ہزار روپے وصول کرتا تھا۔

ملزم کی نشاندہی پر دو مزید ملزمان نصیر احمد اور محمد تصور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے موبائل فونز کی فرانزک جانچ سے ثابت ہوا کہ ملزم نصیر احمد واٹس ایپ کے ذریعے شہریوں کے ٹوکن نمبرز پاسپورٹ آفس کے اہلکار رضا کو بھجواتا تھا جو جواباً باکس آئی ڈیز فراہم کر کے ترجیحی پراسیسنگ ممکن بناتا تھا۔ تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ اہلکار رضا فی کیس بھاری رقوم ایزی پیسہ اکاؤنٹ کے ذریعے وصول کرتا رہا جس سے اس کا مجرمانہ نیٹ ورک سے براہ راست تعلق ثابت کرنے والی واضح منی ٹریل قائم ہو گئی ہے۔

ملزمان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مزید تفتیش کے لیے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ پاسپورٹ آفس اہلکار رضا اور دیگر ملوث افراد کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔

شہریوں سے ہے کہ کسی بھی سرکاری خدمت کے حصول کے لیے ٹاؤٹس یا ایجنٹوں سے رابطہ کرنے کے بجائے متعلقہ ادارے سے براہ راست رجوع کریں اور ایسے کسی بھی واقعے کی اطلاع فوری طور پر ایف آئی اے کو دیں۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »