LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات پر مشتمل وفد نے پشاور کا دورہ کیا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات پر مشتمل وفد نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملی، بارڈر مینجمنٹ اور قومی سلامتی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ‘دورے کے دوران وفد نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور گورنر خیبر پختونخوا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں قومی و علاقائی سلامتی، صوبے کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال، امن و امان، سرحدی امور، دہشت گردی کے چیلنجز اور بین الصوبائی تعاون سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بریفنگ سیشنز کے دوران شرکاء کو خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے کیے جانے والے اقدامات، انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملی، سرحدی انتظام اور درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا گیا۔ وفد کے اراکین نے مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن کے جامع اور واضح جوابات دیے گئے۔
وفد کے شرکاء نے دورے کو انتہائی معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے انہیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز، قومی سلامتی، بارڈر مینجمنٹ اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات کو بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع ملا، جبکہ مختلف معاملات پر موجود ابہام بھی دور ہوئے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »