LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا ایک بہادر سب انسپکٹر جاوید اکبر، دورانِ ڈیوٹی شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگیا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا ایک بہادر سب انسپکٹر جاوید اکبر، دورانِ ڈیوٹی شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگیا’ ہارو ٹول پلازہ، کامرہ، جی ٹی روڈ پر معمول کی ڈیوٹی کے دوران ایک غفلت اور تیز رفتاری سے چلنے والے ڈمپر نے انہیں ٹکر مار دی۔ شدید زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے’ شہید سب انسپکٹر جاوید اکبر کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔ وہ اپنے پیچھے ایک غمزدہ بیوہ اور پانچ بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔ ایک ماں، ایک بیوی اور پانچ معصوم بچوں کا سہارا ہمیشہ کے لیے چھن گیا، مگر وطن کی حفاظت اور عوام کی خدمت کی یہ لازوال قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔نمازِ جنازہ شیرگڑھ، ضلع مردان میں ادا کی گئی، جہاں موٹروے پولیس، ضلعی پولیس، اعلیٰ افسران، اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور مقامی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا’ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری نے شہید کی پیشہ ورانہ صلاحیت، فرض شناسی اور عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے اہلِ خانہ کو ہر ممکن تعاون اور بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »