LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس پی سواں خرم اشرف کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کرپا ٹیپو سلطان رانجھا معہ ٹیم کی کامیاب کارروائیاں

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس پی سواں خرم اشرف کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کرپا ٹیپو سلطان رانجھا معہ ٹیم کی کامیاب کارروائیاں

تین ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج، مزید تفتیش جاری

تفصیلات کے مطابق تھانہ کرپا پولیس نے بحکم افسران بالا اور ایس پی سواں خرم اشرف کی ہدایات پر ایس ایچ او ٹیپو سلطان رانجھا معہ ٹیم مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں ملزم اعجاز علی شاہ ولد اتبار علی شاہ سکنہ کنڈ راجگان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد ہوا جس پر مقدمہ نمبر 233/26 بجرم AO-13/20/65 درج کیا گیا۔ دوسری کارروائی میں ملزم ثقلین حیدر ولد محمد امیر سکنہ کرڑ چونترہ راولپنڈی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل گن AK-47 کلاشنکوف برآمد کی گئی، جس پر مقدمہ نمبر 229/26 بجرم AO-13/20/65 تھانہ کرپا درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ اسی طرح تیسری کارروائی میں ملزم ابرار الحق ولد فضل گل سکنہ ضلع شانگلہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے رائفل 222 بور کلاشنکوف نما برآمد کی گئی، جس پر مقدمہ نمبر 225/26 بجرم AO-13/20/65 تھانہ کرپا درج رجسٹر کیا گیا۔تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »